خبریں

جاوید جہانگیرکو آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی باضابطہ منظور ی

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیرکو آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی باضابطہ منظور ی دیدی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کے مشورے پر جاوید جہانگیر کو بحیثیت آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج کی سمری پر دستخط کئے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ جاوید جہانگیر ایک فرض شناس اور ایماندار افیسر ہیں ۔ گلگت بلتستان میں اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا بہترین کردار اد کریں گے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حکومتی محکموں کی شفاف آڈیٹنگ کروانے میں جاوید جہانگیر اپنا کردار کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے اور عوامی مشکلات پر قابو پایا جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button