گلگت بلتستان

مشترکات کو لے کر آگے بڑھیں گے، مذہبی جماعتوں کی عوامی ایکشن کمیٹی کو یقین دہانی

1 (1)
گلگت ( وجاہت علی ) عوامی ایکشن کمیٹی نے جو بیڈہ اٹھا یا ہے کہ یہی اصل جہاد اور سنت رسول ہے ۔جو کام حکومت نہیں کرسکتی عوامی ایکشن کمیٹی نے کر دکھایا ۔اور اس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور بھر پور حمایت و تائید کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار خطیب مسجد اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد، خطیب امامیہ مسجد آغا راحت حسین الحسینی ،خطیب مرکزی مسجد دنیور شیخ مرزا علی ،خطیب موتی مسجد مولانا خلیل قاسمی اور اسماعیل ریجنل کونسل کے پبلک ریلیشن کے زمہ دار بلبل جان کا عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
2 (1)
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے جو بیڑہ اٹھا یا ہے وہ یقیناًقابل تحسین اور قابل تعریف ہے ۔اور یہی انسانیت و سنت رسول ہے ہم اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے مشترکات کو لے کر آگے بڑھے گے ۔اس میں گلگت بلتستان کے عوام کی بھلائی ہے علماء کرام نے کہا کہ جس امن انداز میں 10مارچ کو شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال ہوا ے ۔تاریخ میں ایسا اتحاد و اتفاق نہیں ہوا تھا آج گلگت بلتستان کے عوام نے قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے جن بنیادی عوامی مسائل کا مطالبہ کیا ہے ۔یقیناًحکومت ان پر عملدرآمد کرائے اور عوام کو جینے کا حق دے یہ بالکل جائز مطالبات ہیں عوامی ایکشن کمیٹی نے جو بھی قدم اٹھا ئیگی ہم ایک قدم آگے بڑھ کر ان کا ساتھ دینگے عوامی ایکشن کمیٹی کے کنوینر احسان علی ایڈوکیٹ کے قیادت میں ممبران مولانا سلطان رےئس ،کیپٹن محمد شفیع ،غلام عباس ،نظام الدین ،صفد ر علی ،میر بہادر ،کامریڈ بابا جان رحمت علی ،اعجاز الحق ،مولانا رحمت اللہ ،فدا حسین ،کریم خان ،سابق ڈپٹی کمشنر حسن ، وجاہت علی اور ذکریا احمد نے علمائے کرام و ریجنل کونسل سے تفصیلی ملاقات کی ۔اس موقع پر کنوینر عوامی ایکشن کمیٹی احسان ایڈوکیٹ نے تمام علمائے کرام و اکابرین کا تائید و حمایت کرتے ہوئے ان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ پوری قوم متحد و متفق ہو چکی ہے۔اور اکابرین کے دست شفقت کے بعد پورے گلگت بلتستان میں مستحکم امن و اتحاد پید ا ہوا ہے اور بنیادی عوامی مسائل جمہوری انداز میں لے کر چلیں گے۔اور عوام کا مقدمہ لڑنیگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button