گلگت بلتستان
گلگت: ناجائز تعلقات کے شبے میں لڑکااور لڑکی قتل، اہلیان حیدر پورہ کی مدد سے ملزم گرفتار
![](https://i0.wp.com/urdu.pamirtimes.net/wp-content/uploads/2014/03/download5.jpg?resize=228%2C221&ssl=1)
گلگت (وجاہت علی ) ناجائز تعلقات رکھنے کے بنیاد پر گلگت میں ایک لڑکی اور لڑکے کا چراغ گل کر دیا گیا ۔ملزم ناصر اقبال نے اپنے ماموں ذاد کزن (م) ساکن سئی جگلوٹ کو کنوداس میں گھر کے اندر فائر کر کے قتل کر دیا اور اپنا شاطرانہ دماغ استعما ل کرتے ہوئے کزن کے آشنا انس ولد رحمت عظیم عرف طیب کو حیدر پورہ میں قتل کر دیا ۔شہر میں خوف و ہراس اور اتحاد و اتفاق کے ٹوٹنے کے خدشے کی وجہ سے لوگوں پر اداسی چھا ئی رہی ۔
![download](https://i0.wp.com/pamirtimes.net/urdu/wp-content/uploads/2014/03/download5.jpg?resize=228%2C221)
ادھرہسپتال میں انس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔اسی اثنا پولیس حرکت میں آگئی اور CID پولیس کی ٹیم شیر خان اور مبین کی قیادت میں علاقے کو گیھرے میں لے کر اہلیان حیدر پورہ کے بتائے ہوئے حلیے کے مطابق سر چ اپریشن شروع کر دی ۔CID پولیس کی بر وقت کارائی سے ملزم کو گھڑی باغ کے قریب سے پستول سمیت گرفتار کر لیا ۔
CID کے بہادر کمانڈر شیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمائدین حیدر پورہ کی عقل مندی اور بر وقت انفا رمیشن پر بھر پور کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ناصر نے پہلے کنو داس میں اپنی کزن کو فائر کر کے ہلاک کر دیا ۔اور اس قتل کو مذہبی رنگ دینے کیلئے حیدر پورہ محلے میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فائر کر کے اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا۔
بعد ازاں پولیس نے کنوداس سے لڑکی کی لاش بر آمد کرلی ۔اور قانونی کاروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ملزم کے پکڑنے کے بعد اہلیان حیدر پورہ نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔اور قابل و فر ض شناس افیسران شیر خان اور مبین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج گلگت جلنے سے بچ گیا۔اور ملزم پکڑ ا گیا۔عمائدین حیدر پورہ نے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ افیسران کو فی الفور صدارتی ایوارڈ دیا جائے اور ایسے فرض شناس افیسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔