عوامی مسائل

چھومیک پُل کی تعمیر سست روی کا شکار ہے، مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عمائدین شگر

سکردو ( بیور وچیف ) چھومیک پُل کا کام سُست روی کا شکار ،عمائدین شگر نے چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی کس مصلحت کے تحت کام سست روی کا شکار ہے عوام کو آگاہ کیا جائے ورنہ ذمہ داروں کا کرپشن اور ملی بھگت ہی سمجھا جائے گا ان خیالات کا اظہار عمائدین شگر حاجی محمد علی ،حاجی غلام حسین ،سابق چیئرمین غلام عباس ،سابق چیئرمین شیخ محمد ہاشم ،حاجی فضل ،حاجی حسین و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے چھومیک پُل کا کام سست روی کا شکار ہے جون میں تیار کرنے کے بلند بانگ دعوے کرنے کے بعد پی ڈی چھومیک پُل کو معلوم نہیں چیف سیکرٹری کے واضع احکامات کو بھی ہوا میں اُڑا دیئے ہیں عمائدین شگر نے کہا کہ شگر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے تمام منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے میگا پراجیکٹ چھومیک پُل پر بھی کام نہ ہونے سے عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے وزیر اعلیٰ کے مردہ منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل کو پہنچانے کا وعدہ اور اعلانات بھی دم توڑ چکا ہے محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان اور چھومیک پل کے ذمہ داران اپنا قبلہ درست کریں اور متعلقہ ٹھیکدار سے فوری کام لیا جائے پُل کے کاموں میں مزید تاخیر برداشت نہیں اکتوبر کے بعد بلتستا ن میں سیمنٹ کا کام نہیں ہوتا منصوبہ اداھورا رہ جانے کا خدشہ ہے عمائدین شگر نے مزید کہا کہ پُل کو کئی بار پی ڈی چھومیک کی جانب سے جلد تعمیر کرنے کے وعدے کرنے کے باوجودتاحال مکمل نہ ہونا ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button