گلگت بلتستان
سانحہ اتحاد چوک کے تین ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
گلگت ( سپیشل رپورٹر ) انسداد دہشت گر دی کورٹ کے معزز جج نے سانحہ اتحاد چوک کے تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بیچ دیا ۔ملزما ن سانحہ اتحاد چوک گرنیڈ حملہ کیس میں گر فتار تھے ذوالفقار علی ولد غلام علی ،فر دس علی ولد فدا علی ،شیر باز ولد غلام عباس کو سٹی تھانہ پولیس نے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزمان کو ہفتے کے روز سخت سیکوٹی میں انسداد دہشت گر دی کورٹ میں پیش کیا گیا معزز عدلات سے مذکورہ تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بہج دیا گیا ملزمان کو جوڈیشل کئے جانے کے بعد پولیس نے سب جیل جوٹیال منتقل کردیا۔