کھیل
سوچی اولمپکس میں پاکستان کی نمائیندگی کرنے والا اتھلیٹ محمد کریم گلگت پہنچ گیا

گلگت ( وجاہت علی ) سو چی چمپئن میں شرکت اعزاز ہے ۔اور حریف ٹیم انڈیا کو شکست دے کر پاکستانی پر چم کو بلند کر دیا۔ہمارے پاس عالمی معیار کے سہولیات نہیں ہے۔پریکٹس کیلئے بیرو ن ملک جانا پڑتا ہے۔ہمارے جی بی ٹیلنٹ زیادہ ہے۔مگر مواقع اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔حکومت پاکستان اور جی بی حکومت کو جس طرح سے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی ۔وہ نہیں کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار عالمی سکی چمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے محمد کریم نے گلگت پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں ںے کہا کہ گلگت پہنچنے پر ان کے آبائی گاؤں نلتر کے لوگ محکمہ سپورٹس کے ڈائریکٹر حسین علی اور جی بی ایتھلٹس کا نما ئندہ کرنل کریم اور سابق مشیر وزیر اعظم مولانا عطاء اللہ شہاب محمد کریم اور عباس موجود تھے اس موقع پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا کوئی فرد موجود نہیں تھا ۔مولانا عطاء اللہ شہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نے وہ کام کر کے دکھا یا جو پوری قوم نہیں کر سکتی ۔انہوں نے اس سر امین پر پاکستانی پرچم بلند کر دیا جہاں پاکستانیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس نے گلگت بلتستان وادی نلتر اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ہمارے نوجوان کو کریم کے نقش قدم پر چل کر نام روشن کرنا چاہیے کرنل کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے پاس وہ ٹیلنٹ موجود ہے جو کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے۔اور اگلی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل پاکستان کا نام کر دینگے۔
