تعلیم

ہنزہ: ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج میں اعلان نتائج کی تقریب

hhhgggg
ہنزہ نگر (اجلال حسین ) سالانہ نتائج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کریم آبا دویلفیرایسوسی ایشن کے صدر اقبال محمد نے کہا ہم جاپان حکومت اور مرحوم ہاسی گاوا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت ہنزہ نگر کے گاوں کریم آباد میں ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈکالج عوام کے تعاون سے علاقے میں تعلیم کے فروغ میں گز شتہ کئی سالوں سے خدمت کررہا ہے۔ہاسی گاوا کے انتقال کے بعد ان کے اہلیہ نے علاقے کے عوام کے لیے ایک سکول بلڈنگ کی تعمیر کر نے کاسوچ کر رکھا تھا اج پورا کردیا ہے ان کے مشن کو آگے بڑھتے ہوئے عوام نے اس تعلیمی ادار ے کو آگے بڑھا دیا ہیں۔ اس وقت ہاسی گاوا میموریل سکول اینڈ کالج میں ایک ہزار سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہاایک غیر منافع بخش ادارہ ہے ۔ اس ادارے میں درجنوں بے روز گار نوجوان خواتین اور مرد روز گار میسر ہیں جوکہ ایک نہایت خوش آئند ہے۔صدر سوشل ولفیر کریم آباد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ماہانہ فیس کے مد میں آنے والی انکم کو سکول کے اساتذہ کے تنخواہوں کے علاوہ بچنے والی انکم کو ضرورت مندکے علاوہ ہر کلاس میں بہترین طالب علم کو اسکالر شب دیا جاتا ہیں جن کی تعداد پچاس سے زائد ہیں ان پر خراچ کیا جارہا ہیں۔
cصدر سوشل ویلفیر ایسوسی شن کریم آباد نے واالدینپر زور دیا کہ جب تک اپنے بچوں کی حال احول سننے کے لیے سکول نہیں اتے تب تک اپنے بچے کی کرکاردگی معلوم نہیں ہوگی ، ا س لئے چاہیے کہ ہر طالب علم کے والدین کم از کم دو ماہ بعد بھی سکول جا کر اپنے بچے کی کارکردگی معلوم کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم مسلمان ہیں ہمارامملکت خدا داد ایک مسلم ملک ہے جس کے لئے چاہیے کہ اپنے بچوں کا نام غیر اسلامی ہو، والدین پر فرض ہے کہ ان کے نام اسلامی اقدار کے مطابق رکھا جائے نہ کہ غیر اسلامی نام ہو۔اس کے ساتھ ساتھ ہی سکول کے علاوہ والدین کو اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اپنے بچوں کو علاقے کی اخلاقیات کے بارے میں بھی آگاہ کرے تاکہ مسلم معاشرے میں ایک مقام حاصل کرسکے۔
a
سالانہ نتائج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسل ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں سکول نے گلگت بلتستان نہیں بلکہ پورے پاکستان میں پوزیشن حاصل کرچکے ہے انشااللہ آئندہ بھی بچے اس سکول کا نام روشن کرینگے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آئندہ سال ہائر سکنڈری اورڈگری سطح کی کلاسیں چلائیں، جس کے لئے والدین کی تعاون کی ضرورت ہے۔اس پر وقار تقریب میں سکول کے بچوں نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کہا۔مہمان خصوصی نے کلاس ون سے لیکر کلاس 9thتک پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلباء کو اسناد سے نوازہ گیا۔ جبکہ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل بہترین دو طالبات سکول سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو خصوصی شیلڈ دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button