گلگت (مون شیرین) ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والے اور رواں سال یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے پی ڈی سی این میں پروگرام کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہا گیا اور یونیورسٹی سے نمایاں کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرکے فارغ ہونے ہوالے طلباء و طالبات کو شیلڈ تقسیم کئے گئے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر سلطان احمد نے کہا کہ یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والے طلباء وطالبات کواپنی توجہ بہتر تعلیم و تربیت پر مرکوز کرناچاہئے اوراپنے مستقبل کیلئے بہتر منصوبہ بندی کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہنزہ کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ قابل فخر ہے. انہوں نے طلباء و طالبات کے بہتر تعلیمی رہنمائی کرنے پر ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کوخراج تحسین پیش کیا۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان