کھیل

چترال، جشن قاقلشٹ اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

چترال (نمائندہ خصوصی) چترال سے 76کلومیٹر دورحسین مرغزارقاقلشٹ کے مقام پر منعقدہونے والی چترال کی روایتی کھیلوں پرمبنی میلہ جشن قاقلشٹ اپنی تمام رنگینیوں اورخوشیوں کے ساتھ اہتمام پذیرہوا ۔لیکن اس سال صوبائی حکومت کی بے حسی پورے میلے کے دوران کھل کرسامنے آگئی ۔احتتامی پروگرام کے مہمان خصوصی پی کے 90کے چترال ٹوسے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب رکنِ صوبائی اسمبلی سید سردارحسین شاہ تھے۔جبکہ صدرمحفل کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نعیم اقبال تھے ان کے علاوہ اعلیٰ فوجی افسران لیفٹنٹ کرنل محمدعلی عادل کمانڈنٹMed 96ائیرڈیفنس ،لیفٹنٹ کرنل سرفرازکمانڈنٹ 6ونگ ،لیفٹنٹ کرنل توقیرکمانڈنٹ 2ونگ،لیفٹنٹ کرنل علی نوازکمانڈنٹ 42 AKاورلیفٹنٹ کرنل اصف کمانڈنٹ این ایل آئی بھی اس موقع پرموجودتھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے سید سردارحسین نے کہاکہ کھیل کوداورانسانی صحت کا چولی دامن کاساتھ ہے نوجوان نسل کو کھیلوں کے مواقع بہم پہنچاکرہم دہشت گردی اورمنشیات جیسے ناسورکامقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے افسوس کااظہارکیا کہ صوبہ خیبرپختونخوامیں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے پارٹی کے حکومت ہے لیکن اقتدارملنے کے بعد انہوں نے کھیلوں کومکمل طورپر نظرانداز کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی اس طرح برقراررہی تواگلے سال وہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سے گذارش کرکے اس میلہ کاانعقاد چترال سکاوٹس کی زیرنگرانی کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندے اگرچہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستگی رکھتے ہیں لیکن چترال کی ترقی کے لئے وہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ بونی مستوج اوربونی تورکھو روڈ پی ایس ڈی پی مرحلے میں ہیں اوروہ ذاتی دلچسپی سے ان منصوبوں کو پائے تکمل تک پہنچنانے کے لئے جدوجہدکریں گے انہوں نے کہاکہ موڑکھومیں گرلز ڈگری کالج اورمستوج میں بوائز ڈگری کالج قیام عمل میں لایاجائے گا۔انہوں نے حالیہ ضمنی انتخابات میں ان پر اعتماد کرنے پر عوام کاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نعیم اقبال نے کہاکہ آرمی کی اولین ذمہ داری سرحدوں کادفا ع اورامن وامان کاقیام ہوتاہے لیکن عوام کے عدم تعاون سے ملک میں امن کاخواب شرمند ہ تعبیرنہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔اس سے پہلے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے فائنلز کھیلے گئے۔پولو کے فائنل میں ریشن نے کوشٹ،فٹبال میں زرگراندہ چترال نے ریشن ،والی بال میں چترال سکاوٹس نے اوی ،کرکٹ میں سنوغرنے اپردیر اورمقامی ہاکی میں بیارکی ٹیم نے موڑکھو کوہرادیا۔اخرمیں مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک لاکھ روپے نقدانعام کااعلان کیا ۔ا س موقع پراکثرشائقین نے ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کے غفلت کی وجہ سے اس سال جشن قاقلشٹ اپریل مہینے کے آخرمیں منایاگیا جبکہ اس سے قابل اپریل کے پہلے ہفتے میں منایاجاتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button