ثقافت

معروف شاعر نوید نگری انجمن فکرو سخن کا صدر منتخب

Untitled-2ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) معروف شاعر نوید نگری انجمن فکر و سخن نگر کا صدر منتخب،تفصیلات کے مطابق انجمن فکر و سخن نگر کا ایک اہم اجلاس بسلسلہ انتخاب صدر غلمت نگر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نگر بھر سے تعلق رکھنے والے شعرا کرام اور انجمن فکر و سخن کی سا بقہ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلا س کے دوران آئندہ دو سال کیلئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔
اجلاس میں شرکاء نے نوید نگر ی کی خدمات کو سراہا اور آئندہ انجمن فکر و سخن کی تر قی اور علا قے میں ادب کے فروغ کیلئے نئے صدر کا بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا۔ اس مو قع پر شعراء کرام میں حیدر خان حیدر، انجمن فکر و سخن کے سر پرست اعلی ٰ اسماعیل ناشاد، اکبر حسین نحوی، نوید نگری، یعقوب شیرالیاٹ، احسان علی احسان، ساجد متاثر، شاہ رئیس سیفی، محمد علی دکھی، قربان علی منتظر، ایوب صابری، عبد الحسن کھجن ، جعفر حسین عاجز۔ الطاف حسین نگری و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نوید نگری نے ان پر اعتماد کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اورآئندہ چند دنوں میں کابینہ تشکیل دینے کا عزم ظاہر کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button