گلگت( مون شیرین) آغاخان رول سپورٹ پروگرام اور باسپ کے مشترکہ تعاون سے گلگت میں نوجوان خواتین اور مرد کو پلمبنگ اور الیکٹریکل اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی گئی۔ ایک ماہ سے جاری ٹریننگ میں 70 مرد اور 15 خواتین نے تربیت حاصل کی۔ بدھ کے روز ٹریننگ کا اختتامی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکرقانون ساز اسمبلی جمیل احمد تھے۔ مہماں خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتنے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت فراہم نہیں کر سکتی ہے۔ اۓ کے آر ایس پی نے حکومت سے زیادہ عوام کی خدمت کی ہے۔ گلگت بلتستان میں آغاخان نیٹ ورک نے تعلیم کے ساتھ ساتھ مشعیت میں انقلاب برپا کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں ہے ان وسائل کو بروئے کار لا کر نوجوان اپنے اور دوسروں کی بھی کفالیت کر سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی ایم آغاخان رول سپورٹ پروگرام جمیل الدین نے کہا کہ کسی معاشیرے کی ترقی میں نوجوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجونوان کو صرف سرکارہ ملازمت پر انحصار نہیں کرنا چایئے بلکہ مختلف ٹریننگ کر کے اپنے پاوں پر کھڑے ہوں۔ نہ صرف اپنے کفالیت کرسکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار کے مواقع ملتے ہیں تقریب سے ایڈوائیز قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ لعل بانو نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محدود مسائل میں کاڈو نے خواتین سمت مرد کو بھی تربیت دی ہے آج ہنزہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔