تعلیم

پھنڈر میں اساتذہ کا گلگت چترال روڈ پر دھرنا، 9جون کو گلگت جانے کا اعلان

گاہکوچ(ایم ایچ گوہر) ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات حل نہ ہونے پرگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پھنڈر کے اساتذہ کا گلگت چترال روڈ پر احتجاجی دھرنا. گلگت اور چترال کے درمیان چلنے والی ٹریفک کو کئی گھنٹوں تک بند کردیا. احتجاجی دھرنے میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طلبہ بھی شریک تھے،مختلف پلے کارڈز میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے. اس موقعے پر اساتذہ نے بازوں پر کالی پٹیاں با ندھ رکھی تھی.

شرکاءسے خطاب کرتے ہوۓ اساتذہ نے کہا "دو ماہ سے اساتذہ کی احتجاج جاری ہے، طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے مگر ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں.حکران ہماری شرافت کو کمزوری مت سمجھیں” اساتذہ نے مزید کہا” سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کرائے جا رہے ہیں. خطے میں سکولوں کو جیل میں تبدیل کیا جا رہا ہے.لہذا اس صورت حال میں ہم آخری حد تک جانے کے لئے بھی تیار ہے”.

ادھر غذر ٹیچرزایسوسی ایشن کے مطابق غذر سے گلگت کے لئے اساتذہ کے قافلے 9جون کو روانہ ہونگے. تمام تحصیلوں کے قافلے غذر کے آخری گاوں گلاپور میں جمع ہونگے جہاں سے ایک ساتھ صوبائی دارالحکومت روانہ ہونگے. ٹیچرزایسوسی ایشن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ احتجاجی وفد میں شریک نہ ہونے والے اساتذہ پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے. گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پندرہ مطالبات پر مشتمل ایک تفصیلی درخواست وزیراعلی کو پیش کردی ہے. جن میں ٹائم سکیل کی منظوری، نظام تعلیم کی اصلاح، 2002سے فورٹیر کا اطلاق،سروس رولز کی منظوری،IT ٹیچرز کی تنخووں کی ادایئگی، مانیٹرنگ کے نظام کا خاتمہ بھی مطالبات میں شامل ہیں.

اساتذہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات اب تک کسی نتیجہ تک نہیں پہنچنے ہیں.جس سے گلگت بلتستان کے لاکھوں بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے. اس مسئلہ کا فوری حل نہیں نکلنے پر صورت حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button