صحت

شگر میں‌ چند دنوں‌میں‌5 ہزار سے زائد بچوں‌کے خسرہ کے ٹیکے لگائے گئے

شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کے روزانہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر ضیاء اللہ،اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی،سرویلنس آفیسرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر حیدر گوہر،ڈی ایچ اوشگر ڈاکٹر سید صادق شاہ، مونیٹرز ڈاکٹر لطیف،ڈاکٹر امین اور عرفان شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں اجری خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ نے قومی مہم کی شگر میں روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔شگر میں پچھلے پانچ دنوں میں تقریبا 5031بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جوکہ نصف ٹارگٹ پوری ہوچکی ہے۔ آئندہ دنوں میں بقیہ ٹارگٹ باآسانی پورا کیا جائے گا۔تمام اراکین نے شگر میں اس مہم کی اور ٹیموں کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔اور کہی بھی کسی قسم کی کوتاہی نہیں پائی گئی۔ جوکہ خوش آئند ہے۔جس کیلئے محکمہ صحت شگر تعریف کے مستحق ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button