تصویری رپورٹ: گلگت شہر میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی کہانی

تصویری رپورٹ: گلگت شہر میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی کہانی

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گلگت کے معروف کاروباری مرکز این ایل آئی مارکیٹ میں ایک مشکوک سوٹ کیس نے لوگوں کو پریشان کر دیا

گلگت کے معروف کاروباری مرکز این ایل آئی مارکیٹ میں ایک مشکوک سوٹ کیس نے لوگوں کو پریشان کر دیا

مون شیرین کی رپورٹ 

گلگت کے مہشور تجارتی مرکز این ایل آئی مارکیٹ میں ایک لاوارث سوٹ کیس نے دکانداروں اور راہگیروں کو خوفزدہ کر دیا.

دکانیں بند کروا د گئیں.  تلاشی کا کام ابھی شرو ع ہونے والا تھا کہ .....

دکانیں بند کروا د گئیں. تلاشی کا کام ابھی شرو ع ہونے والا تھا کہ …..

منگل کے روز این ایل آئی مارکیٹ نیشنل بنک کے عقب میں دکانوں کے سامنے ایک لاواث سوٹ کیس کی اطلاع نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کی دوڈیں لگوادیں. اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسیکو 1122 بروقت موقعے پر پہنچ گئیے. 
بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار سوٹ کیس کو چیک کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں

بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار سوٹ کیس کو چیک کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں

مقامی افراد نے بروقت پہنچ جانے پر مذکورہ اداروں کے اہلکاروں کی تعریف کی. انہوں نے آتے ہی قریب و جوار کی دکانوں اور ہوٹلوں کو مکمل طور پر بند کروانے کے بعد سوٹ کیس کی تلاشی لینے کا فیصلہ کر لیا. دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لیے جدید آلہ بھی ان کے پاس تھا. تاہم اہلکاروں کے پاس ذاتی حفاظت کے لیے کوئی بھی سامان نظر نہیں آرہا تھا.

سوٹ کیس کا مالک پہنچ گیا

سوٹ کیس کا مالک پہنچ گیا

ابھی تلاشی کا کام شروع ہونے والا تھا کہ اچانک گلگت کا ایک معروف ٹھیکیدار “بشیر” موقعے پر پہنچ گیا. اور سوٹ کیس اُٹھا کر چلتا بنا۔ یہ منظر دیکھ کر راہگیر، تماش بین ، بم ڈسپورل اسکواڈ اور ریسیکو 1122 کے اہلکار ششدر رہ گئے۔
لوگوں کی حیرانی کم کرنے کے لیے ٹھیکیدار نے کہا کہ وہ تھوڑی دیر قبل ہوٹل سے چائے پی کر نکللا تھا اور اس دوران اپنا سوٹ کیس دکان کے باہر بھول گیا. اب اسے یاد آیا تو سوٹ کیس واپس لینے آیا ہے. یوں اس ڈرامائی کہانی کا بخیر و خوشی اختتام ہوا. یہ الگ بات کہ ایک شخص کی ذرا سی بھول نے سینکڑوں لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا. 
واضع رہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر گلگت کے عوام بھی خوف کے سائے میں ہیں۔ اور گزشتہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد گلگت میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے. 
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔