Jun 23, 2014 پامیر ٹائمز تعلیم Comments Off on نیشنل سلف اسسمنٹ ٹیسٹ چترال کے طلباء وطالبات کے لئے ایک اہم پیش قدمی ،سید مظہرعلی شاہ
چترال (نامہ نگار) چترال میں پہلی دفعہ اپنے نوعیت کی نیشنل سلف اسسمنٹ ٹیسٹ کامرس کالج چترال میں منعقدہوا۔ نیشنل سلف اسسمنٹ ٹیسٹ (NSAT)کے چیف کوارڈنیٹرتنزیل الرحمن ،کوارڈنیٹرعبدالناصر،سپروائززمس آنیسہ الماس،ضیاء، سعیداللہ ،ابرہیم،رحمت الہی اور نگران مس ثناشمشیر،اشفاق احمد، اجلال الدین،سیف الناز،انیلا،حماریہ ،کشور،فوزیہ ،بنات ،عبدالوسیع،نورمحمد،رحمت کریم اوراسفندیارتھے ۔انہوں نے چترال کے تمام طلباء وطالبات کوجدید ٹیسٹ وامتحانات مثلاETA,CSS,PCS,PMS,NTSکے لئے موجودہ نوجوان نسل کوتیا رکرنے کیلئے نیشنل سلف اسسمنٹ ٹیسٹ (NSAT)کااہتمام کئے۔تاکہ طلباء وطالبات اپنے آپ کوتیار کرسکیں۔(NSAT)میں جنرل نالج وسائنس اورآرٹس میں سے ہرلیول کاالگ الگ ٹیسٹ رکھا گیاتھا۔اس ٹیسٹ میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات کے لئے لیپ ٹاپ،کمپیوٹرسسٹم ،ڈیجیٹل ڈکشنری،میٹرک لیول ،انیٹرلیول ،بیجلرلیول ،سرٹیفکیٹ اورپوزیشن ہولڈر طالب علموں کوسکالرشپ بھی دیاجائے گا۔
ا س موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ نے تمام امتحاہانی ہالوں کامعائنہ کرنے کے بعدنیشنل سلف اسسمنٹ ٹیسٹ کوانتہائی شفاف اورتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ شعبہ تعلیم میں تبدیلی کی ضرورت ہے اس شعبے کوفعال ومنظم بنانے اورملک وقوم کے مستقبل کے معماروں کوصحیح خطوط پرگامزن کرکے انہیں دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ علوم سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے بغیرمحنت سے ترقی وخوشحالی کے حصول کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے دیگرشعبوں میں بالعموم جبکہ شعبہ تعلیم میں بالخصوص انقلابی اقدامات کریں جوکہ وقت کااہم تقاضابھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں این ٹی ایس کولازمی قراردے کراختیارات سرکاری اداروں سے لے کرغریب عوام پرایک بڑا احسان کیاہے نیشنل ٹسٹنگ سروس کے زیرنگرانی ہونے والے تمام ٹسٹوں سے نوجوان نسل مطمئن ہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے زیرنگرانی ہونے والی نیشنل سلف اسسمنٹ ٹیسٹ یہاں کے طلباء وطالبات کے اندارپڑھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اوراپنے صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کامواقع ملتے ہیں۔انہوں نے کہاموجوددورکے چیلنجزکامقابلہ کرنے اورمستقبل کوبہترانداز سے گزارنے کیلئے طلباء کوسخت سے سخت محنت کرکے ہم نصابی سرگرمیوں کوفروع دینے کی ضرورت ہے۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Sep 11, 2020 Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان
Sep 07, 2020 Comments Off on قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات اکتوبر کے آخری ہفتے میں بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کے لئے تیار
Aug 26, 2020 Comments Off on حمزی غنڈ کھرمنگ میںآرمی پبلک سکول کا افتتاح
Jul 30, 2020 Comments Off on قراقرم یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، آغا خان ایجوکیشن سروسز کا اعزاز