تعلیم

نویں جماعت میں پاس ہونے والی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شگر کی واحد طالبہ کو انعام سے نوازا گیا

شگر(عابدشگری) نویں جماعت میں پاس ہونے والی گرلزہائیرسیکنڈری سکول شگر کی واحد طالبہ کائنات زہرہ کو وحدت فاؤنڈیشن شگر کی جانب سے انعام اور شیلڈ دی گئی۔انہیں انعام اور شیلڈ گرلز سکول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وحدت فاؤنڈیشن شگر کے صدر ظہیر عباس کے ہاتھوں دی گئی۔
گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں اس سال تقریبا 50لڑکیوں نے نوین جماعت کی امتحان دی تھی جس میں کائنات زہرہ واحد طالبہ ہے جو 391نمبر لیکر پاس ہوگئی تھی۔باقی تمام طالبات کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر وحدت فاؤنڈیشن نے کہا کہ محنت سے ہی کامیابی ممکن ہے جس طرح اس سال انتہائی مایوس کن رزلٹ رہا یہ ہماری طلباء و طالبات کی جانب سے محنت نہ کرنے اور صحیح تیاری کے فقدان کا نتیجہ ہے لیکن کائنات زہرہ نے جس طریقے سے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کرنے کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی طالبات اور اساتذہ نے وحدت فاؤنڈیشن شگر کی جانب سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور بچوں کی تربیتی،فکری و ذہنی شعور کیلئے پروگرام تشکیل دیتے رہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں تقریری مقابلے میں اول،دوم اوع سوم آنے والی طالبات مریم،حسینہ،صابرہ کو بھی خصوصی انعام دی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button