گلگت( عبدالرحمن بخاری سے) ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ مہرین شاہ دختر ابراہیم شاہ 28ویں انٹر نیشنل یوتھ لیڈر شپ کانفرنس میں گلگت بلتستان کے یوتھ کی نمائیندگی کرنیگی ۔ مہرین شاہ ذوالفقار علی بھٹو شہید یو نیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جو پیر گوائے میں 20 جولائی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انٹر نیشنل یوتھ کانفرنس میں شرکت کرینگی اس نمایندے سے بات چیت کرتے ہوئے مہرین شاہ نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے۔ دنیا کے 35 مختلف ممالک سے ١٢٠ یوتھ لیڈرز کانفرنس میں شریک ہونیگے ۔ پاکستان سے صرف 3 افراد کی شرکت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کہ وہ اس سے پہلے اسی کانفرنس میں دو مرتبہ شرکت کر چکی ہے. اور یہ کہ بین الاقوامی تنظیمسال میں دو دفعہ دبئی، چیک ری پبلک، پریگ اور ملائیشیا میں منعقد کرتی ہے.
اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح کی اس کانفرنس میں گلگت بلتستان کی یوتھ کو درپیش مسائل ، گلگت بلتستان کی آیئنی حیثیت اور علاقے کی ثقافت اور عوام کو درپیش مشکلات پر بات کی جائے گی کانفرنس میں شرکت کے لئے مہرین شاہ 19جولائی کو پاکستان سے روانہ ہوں گی .
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان