تعلیم
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نعیمہ گل کا آبائی گاؤں میں فقید المثال استقبال

شرافت علی میر
گلمت : آکسفورڈ یونیورسٹی سے حال ہی میں گلوبل گورننس میں ماسٹرز کی سند لیںے والی نعیمہ گل کو ان کے آبائی گاؤں میں ایک منفرد اور پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا. اس سلسلے میں دی گلمت ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفر سوسائٹی اور گلمت ینگ اسٹار کلب کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گاؤں کے مکینوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی. گلمت پولو گروانڈ میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے نعیمہ گل کو انکی آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کو پهولوں کے ہار پہنائے.

یاد رہے کہ نعیمہ گل قراقرم انٹرنیشنل یونورسٹی گلگت سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہے. آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نعیمہ گل نے مکمل سکالر شپ حاصل کی تھی. انہیں دنیا کے تین مشہور و معروف جامعات میں داخلے کی آفر ملی تھی، جن میں سے نعیمہ نے آکسفورڈ یونورسٹی کا انتخاب کیا تھا.
نعیمہ گل، ہنزہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت گل محمد (مرحوم) کی صاحبزادی ہے.