متفرق

بیانگسہ شگر کے مکین برفانی تودہ ہٹا کر خود ہی راستہ بنانے لگے، محکمہ تعیرات خاموش تماشائی بنے بیٹھی ہے

شگر(عابد شگری)شگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی اور غفلت سے تنگ آکر کے بیانگسہ کے عوام خود بیلچہ لیکر سڑک صاف کرنے پہنچ گئے۔تفصیلات کیمطابق شگر کے دور افتادہ گاؤں بیانگسہ گذشتہ ہفتے برفانی تودے گرنے سے دونوں جانب سے محصور ہوکر رہ گیا ہے۔ گاؤں میں آمدورفت کیلئے کوئی بندوبست نہیں۔ جس کی وجہ سے غذائی قلت کیساتھ ساتھ ابھی تک کاشت کاری بھی نہیں ہوسکا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام اور ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ شگر کے عدم دلچسپی اور بے حسی سے تنگ عوام خود بیلچہ اور دیگر اوزار لیکر سڑک صاف کرنے پہنچ گئے اور گذشتہ کئی دنوں سے بلاک سڑک کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ 20000روپے دیکر سڑک بحال کرنے کی کریڈٹ لینے کی چکر میں ہیں جسے لوگوں نے مسترد کردیا لوگوں نے کہا ہے کہ اگر سرکاری روڈ کو بحال کرنا سرکار کی ذمہ داری نہیں ہے تو ہم خود ہی بحال کرسکتے ہیں بصورت دیگر محکمہ تعمیرات عامہ اور ذمہ دار حکام سڑک کو واقعی میں بحال کرنا چاہتا ہے تو روڈ قلیوں کے ذریعے سڑک کو بحال کریں۔اور آئندہ سرکار ہماری کاموں میں مداخلت نہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button