ہنزہ، گریٹر واٹر سکیم کا ٹھیکیدار ایڈوانس رقم لے کر من مانی کرنے لگا
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ گریٹر واٹر سیکم ایڈونس رقم لیکر ٹھیکدار من مانی کر رہا ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے ٹھیکدار کو دی جانے والی مہلت بھی ختم ، سائیڈ پر کام کرنے کا سوچ بھی نہیں ہے۔گزشتہ ماہ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے حکام نے ٹھیکدار کو گریٹر واٹر سیکم کے مد میں کروڑوں روپے ہڈپ کرکے صرف سرکاری کو بھی دھوکا دے رہا ہے بلکہ عوام کو بھی روزانہ کے بنیاد پر ٹائم دیتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ٹھیکدار موصوف کو اسپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ نے بھی بار بار کام مکمل کرنے کی ہدایت کی مگر مختلف تاریخ دیتے ہوئے بد مست ہاتھی بن چکا ہے اورپوچھنے ولا کوئی نہیں۔ جبکہ دوسری جانب گریٹر واٹر سیکم کی تاخیر کی وجہ سے ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں پینے کے صاف پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹھیکدار کی اس غفلت اور من مانی کی وجہ سے علی آباد میں 20کروڑ سے زائد لاگت والی واٹر انیڈ سنیٹریشن پروجیکٹ جو عوام نے اپنے مد اد اپ کے تحت منصوبہ اخری مراحل میں ہے بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔ عوام علی آباد نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ سنٹر ہنزہ کے لئے رکھی جانے والی اس میگا پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نوٹس لیتے ہوئے پروجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے اور از خود ایک بار اس منصوبے کا معائنہ کیا جائے۔