گلگت بلتستان

شاندار خدمات پر دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ کے سبکدوش ہونے والے جنرل مینیجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: کیپٹن شہباز

چلاس(اسد اللہ سے) جنرل منیجر دیامر بھاشہ ڈیم انجئینرطارق مسعود کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن(ر) شہباز طاہر ندیم،ایس پی دیامر نوید احمد،اے ایس پی عاطف نذیر،جنرمنیجر لینڈایکوزیشن دیامر بھاشہ ڈیم انجئینر محمد نواز بٹ سمیت واپڈا کے آفیسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل منیجر دیامر بھاشہ ڈیم انجئینر طارق مسعود نے کہا کہ بحثیت جی ایم تمام تر اقدامات پراجیکٹ کی بہتری اور عوام دیامر کے مفاد میں کئے ،ملازمت کے دس سال دیامر میں گزارے جو یقینی طور پر میری زندگی کے قیمتی لمحات ہیں۔واپڈا آفیسران اور ملازمین کا تعاون ہمیشہ ساتھ رہا ۔جس کی بدولت دیامر بھاشہ ڈیم کے اہم امور خوش اسلوبی نے نمٹانے میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا تعاون بھی ہمیشہ ساتھ رہا جب بھی کوئی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا ہوئی انتظامیہ اور پولیس نے کردار ادا کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ باعزت طور پر اپنی ملازمت کا وقت پورا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے واپڈا حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کی ضرورت پڑے وہ رہنمائی کیلئے حاضر ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر شہباز طاہر ندیم نے کہا کہ جی ایم واپڈا طارق مسعود نے دیامر بھاشہ ڈیم کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔اپنے وسیع تر تجربے کی بدولت انہوں نے دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ میں حائل مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا ۔کھنبری ،تھور اور ہڈر کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے شاندار خدمات پر طارق مسعود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر واپڈا کی جانب سے ٹرائبل سپیشلسٹ رحیم شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم دیامر بھاشہ ڈیم طارق مسود کی واپڈا کیلئے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واپڈا ملازمین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی دوستانہ تھا۔قدم قدم پر ان کی رہنمائی ملازمین کے ساتھ رہی۔تقریب کے آخر میں واپڈا ملازمین کی جانب سے طارق مسعود کو تحائف پیش کیئے گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button