ثقافت

گلگت بلتستان کے لوگ موسیقی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، چیف سیکریٹری سکندر سلطان

گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی موسیقی اور ثقافت کو انٹرنیشنل سطح پر تعاون کرایا جائے گا تاکہ دنیا کے تمام میوزیکل پروگراموں کی طرح گلگت بلتستان کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے گلگت بلتستان کے لوگ میوزک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مگر وسائل کی کمی کے بجائے جن نوجوانوں کے اندر ٹیلنٹ چھپا ہے وہ سامنے نہیں آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے اعزاز میں ضلع غذر کے مقام پر دی جانے والی پارٹی کی تقریب کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادر اء ضلع غذر و مشور شاعر و گلوکار سلمان پارس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی چیف سیکریٹری کے اعزاز میں رکھے گئے میوزیکل پروگرام کی تقریب میں گلگت بلتستان کے مشہور شاعر و گلوکار سلمان پارس کے آواز سے متاثر ہو کر چیف سیکریٹری نے نیشنل سطح پر ریکارڈنگ کروانے کا وعدہ کیا ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ء و مشہور شاعر و گلوکار سلمان پارس نے اپنی آواز کا جادو گلگت بلتستان بلکہ انٹرنیشنل سطح پر منوایا ہے مگر صوبائی حکومت کی تعاون نہ ہونے کی وجہ سے ایسے ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوان کا حوصلہ خستہ حالی کا شکار ہو جاتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button