گلگت بلتستان

کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے گلگت میں جاری چھ روزہ ٹریننگ اختتام پذیر

gbne pix 1
گلگت( کامریڈ ارسلان ) گلگت ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز اینڈ رسرچ ڈپارٹمنٹ اسلام آباداور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے تعاون سے کسٹمزاینڈ کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے 6روزسے جاری ٹرینگ اختتام پزیر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری 6روزہ ٹرینگ اختتام پذیر ہو گیا جس میں پاکستان کے ماہر کسٹم آفیسرز اور گلگت بلتستان کے کسٹم آفیسرز نے ٹرینگ دی ۔ ٹرینگ میں جدید دور سے آرستہ اور کمپوٹرئز ڈ نظام اور ای بوک کو متعارف کروایا گیا اور جدید اور انٹرنیشنل کسٹم سسٹم کے بارے میں لیکچر دی گئی اور سوست باڈر اور سلک روٹ ڈرائی پورٹ کو فراڈ اور سمگلنگ سے بچانے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ 6روزہ ٹرینگ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے ایڈشنل ڈائریکٹر ٹرینگزاینڈ ریسرچ اسلام آباد محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی اس ٹرینگ سے گلگت بلتستان کے کسٹم اینڈ کلیئرنگ ایجنٹس کو بہت فائدہ ہوگا اور آئندہ بھی ایسے ٹرینگز دئے جاینگے ۔انہوں نے مزید کہا سوست ڈائی پوٹ ایک اہم ملک کے ساتھ لنک ہونے کی وجہ سے یہا ں کے مستقبل کاروبار کے لہذ سے بہت روشن ہے جس سے صرف گلگت بلتستان ہی نہیں پو را پاکستان کو فائدہ ہوگا۔اس دوران کسٹمز اینڈ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے کسٹم آفیسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی ہمیں اس ٹرینگ سے بہت فائدہ ہوا ہے جس پر ہم ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز اینڈ ریسرچ کا اورٹرینر ز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button