گلگت بلتستان

اسلحہ اور ڈنڈوں کے زور پر مطالبات منوانے کی مخالفت کرتے ہیں، جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

JUI
گلگت(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام گلگت صوبائی امیر مولانا سرور شاہ کی زیر صدارت شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جے یو آئی راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل مولانا محبوب قریشی سمیت گلگت کے سرکردہ شخصیات منہاج الدین ،مولانا امیر بہادر ،مولانا عنایت اللہ ،مولانا سعید ،مولانا دلدار ،و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور گلگت بلتستان کے حالات پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی اجلاس کے اختتام پر جے یو آئی راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری مولانا محبوب قریشی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ آئین کے اندر رہتے ہوئے اسلامی انقلاب کیلئے جدوجہد کی ہے ہم ملک میں اسلامی انقلاب چاہتے ہیں جے یو آئی اسلحہ اور ڈنڈوں کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کی مخالف ہے آج عمران خان اور طاہر القادری زبردستی ڈنڈوں کے ذریعے انقلاب اور آزادی کی باتیں کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے خواتین اور بچوں کو سڑکوں پر لانا درست نہیں ۔ صوبائی امیر مولانا سرور شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بڑے عرصے کے بعد امن قائم ہوا ہے بعض افراد شاہراہ قراقرم کو بند کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سے فرقہ واریت کو فروغ دی جا رہی ہے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینے کی بجائے دوسرے مین جگہوں پر دھرنا دیا جا سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ عمران خان قائد جمعیت مولانان فضل الرحمن کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا بند کرے ہم ملک کو نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بنائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button