ثقافت

شگر میں جشن آزادی مشاعرے کا انعقاد

Mehfil-e-Mushaira
شگر(عابد شگری) صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مندانہ پروگرام کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔مہذب یافتہ قوم ہمیشہ اپنی ثقافت اور روایت کو زندہ رکھنے کیلئے صحت مندانہ محفلوں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ جشن آزادی پاکستان کے نام پر ہونے والا یہ مشاعرہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ K-2کی دامن میں بسنے والے یہ لوگ پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سکردو راجہ فضل خالق ،اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی رضا اور بزم علم و فن سکردو کے صدر میر اسلم حسین سحر نے شگر میں منعقدہ جشن آزادی محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بزم عمل و فن سکردو اور ادبی بورڈ شگر کی جانب سے جشن آزادی پاکستان و یوم آزادی بلتستان کے حوالے سے ڈیجیٹل لائبریری شگر میں ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔محفل مشاعرے کی میر محفل ڈپٹی کمشنر سکردو راجہ فضل خالق تھے جبکہ مہمان خصوصی اے سی شگر سید موسی رضا تھے۔مشاعرے میں سکردو اور شگر کے نامور اور نوجوان شعراء نے شرکت کی۔سکردو سے بزم علم و فن کے صدر میر اسلم حسین سحر کی قیادت میں تمام ممبران نے شرکت کی ۔جبکہ شگر کے دو ادبی تنظیمیں ادبی بورڈ اور پاسبا ن ادب کے تمام ممبران شعراء بھی اس محفل میں شامل تھے۔محفل مشاعرہ سے اردو میں طرح مصرع پر شعراء نے اپنے کلام پیش کی جبکہ کچھ شعراء نے بلتی زبان میں بھی کلام پیش کی گئی جس میں پاکستان سے اپنے والہانہ عقیدت کے علاوہ غزل گوئی بھی کی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ محفل مشاعرہ رات گئے تک جاری رہا۔اور سامعین خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button