چارروزہ انٹرریجنل فٹبال چمپئن شپ بنوں ڈویژن نے فائنل جیت لیا
چترال(نمائندہ پامیر ٹائمز) انٹرریجنل فٹ بال چمپئن شپ جو کہ ڈائرأیکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرزخیبر پختونخواہ کی طرف سے پہلی بار چترال میں منعقد کیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹر سپورٹس ارشد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرانور کمال ،ڈی ایس او جمشید بلوچ اور ڈی ایس او عباد کررہے ہیں۔ کا فائنل میچ چترال اور بنوں ڈویژن کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پہلے ہاف میں چترال کے ٹیم نے گول کیا بعدمیں بنوں ٹیم نے دو گول کرکے میچ میں برتری حاصل کرلی۔دوسرے ہاف کے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔اس طرح فائنل میچ بنوں ڈویژن نے ایک کے مقابلے دوگول سے سے جیت لیا۔ فائنل کے ممان خصوصی قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایدوکیٹ تھے۔مہمان خصوصی نے اپنے مختصر خطاب میں بنوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اپنے طرف سے جیتنے والے ٹیم کو 15ہزار جبکہ ہارنے والے ٹیم کو10ہزار روپے نقدانعام دیا۔اسسٹنٹ سپورٹس افیسرز انور کمال نے مختصر خطاب میں چترال کے عوام کاشکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ٹورنمنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں جیتنے اور ہارنے والے ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں فٹبال کے شائقین کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائرأیکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرزخیبر پختونخواہ کی طرف سے سالانہ کوئی نہ کوئی ایونٹ منعقد کیا جائیگا۔اآخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔