تعلیم
گوجال، سکول کے بچوں کے درمیان تقریر، ڈرائینگ اور کوئز کے مقابلے

گوجال ( فرمان کریم) فیڈرل گرلز ہائی سکول گلمت گوجال میں گوجال نمبر1کے 12 سکولوں کے درمیان تعلیمی مقابلے منعقد ہوے۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب بھی ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ نگر شہباز خان اور میر محفل صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان تھے۔

اس موقعے پر مہماں خصوصی نے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا وطالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے کر اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے طلبا وطالبات میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے ان کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل کی کمی ہے۔ محکمہ تعلیم نے باصلاحیت طلبا وطالبات کو آگے لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ان طلباء وطالبات کے سرگرمیوں کو دیکھ کر انداز ہوا کہ ضلع ہنزہ نگر کے سٹوڈنٹس بھی کسے دوسرے صوبوں کے سٹوڈنٹس سے کم نہیں ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل شریف خان نے کہا کہ میں بھی 22 سال سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس عرصے میں کسی سرکاری سکول میں پہلی بار طلباوطالبات کے لئے مثبت سرگرمیاں منقعد کی ہیں، جس پر گرلز ہائی سکول گلمت کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔