گلگت بلتستان
سرحدی تنازعات حل کرنے جسٹس (ر) تنویر احمد خان کی سربراہی میں باونڈری کمیمشن تشکیل دے دیا گیا ہے، برجیس طاہر
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پڑوسی صوبے سے حدود تنازعہ حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے باونڈری کمیشن تشکیل دے دیا جسٹس (ر) تنویر احمد خان کمیشن کے سربراہ تعینات.
منگل کے روز وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاھر نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے درمیان حدود کے تعین کے لیے وزیراعظم کی منظوری سے کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے پڑوسی صوبوں میں سرحدی تنازعات کو حل کیا جائےگا/
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے درمیان شندور ،کوہستان اور بابوسر میں حدود کا تنازعہ ھے جو گزرتے وقت کے ساتھ شدت اختیار کرتا جارہا ہے.