تعلیم

یاسین: بہترکارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری سکولوں کوپرائیوٹ سیکٹرکے حوالے کیاجاسکتاہے۔ فیض اللہ خان لون ڈائریکٹر تعلیم گلگت ریجن

یاسین( معراج علی عباسی) فیض اللہ خان لون ڈائریکٹر تعلیم گلگت ریجن نے ہائی سکول طاوس یاسین میں اساتذہ کے لے منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیرڈیوٹی کے تنخواہ لینا گناہ کبیرہ ہے ۔ قوم کے معماروں کو صیحح تعلیم نہیں دینا پوری قوم کا نقصان پہنچانے کی مترادف ہے ۔ لہذا ہم ایسے اساتذہ کو معاف نہیں کریں گے جو اپنے فرائض میں کوتاہی کرئے۔ بہترکارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری سکولوں کوپرائیوٹ سیکٹر حوالے کیاجاسکتاہے۔ اساتدہ معیار تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ تعلیم معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتی ہے۔ ہمیں جدیدزمانے کے تقاضوں کے مطابق آ گے بڑنے کیلئے جدوجہد کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ کے مسائل سننے اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ضلع سطح پر سیمنار کرائیں گے جس میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطی مان کر سیکھنے کی کوشش کریں گے تو آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع ملیں گا اور محکمے میں بہتری آئینگی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق قوم کے معماروں کو تعلیم دینا سٹیٹ کی ذمہ داری ہے اور اس لئے حکومت محکمہ تعلیم کو تمام وسائل دے رہی ہے۔ پرائیوٹ سیٹ اپ سے زیادہ وسائل گورنمنٹ سیکٹر کے پاس اور ہمیں اب نہ صرف پرائیوٹ سیٹ اپ کا مقابلہ کرنا چاہئے بلکہ کوالٹی تعلیم پر بھی کامیابی حاصل کرنا چاہئے۔ اگر ہم معیاری تعلیم دینے میں نا کام ہوئے تو محکمہ تعلیم کے کچھ سکول پرائیویٹ سیٹ اپ کو دیا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button