تعلیم

آفاق ایجوکیشنل ایکسپو میں ملی نغموں کے مقابلے، قائداعظم پبلک سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

digree college skd

سکردو(رضا قصیر) کمانڈر 62برگیڈ بریگیڈئراحسان الحق نے گرلز کالج سکردو میں آفاق کے زیر اہتمام جاری دو روزہ تعلیمی میلہ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے دور کے مطابق بچوں میں موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔ آفاق نے بلتستان کے طلباء کیلئے تعلیمی میلے کا انعقاد کر کے نہایت احسن اقدام کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہاں آنے والے بچوں کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔ تقریب سے آفاق کے ریجنل ہیڈ ذبیح اللہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، پرنسپل ایلمنٹری کالج، پرنسپل ایلمنٹری کالج سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے آفاق کی اس کاوش کو سراہا۔ دوروز تک جاری رہنے والے اس تعلیمی میلے میں بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے سائنسی مقابلہ، ملی نغموں کا مقابلہ ، تقریری مقابلہ اور دیگر رنگارنگ پروگرامز پیش کئے گئے جن میں علاقہ بھر کے 50سے زائد سکولوں کے ہزاروں بچوں نے شرکت کی۔ ملی نغمے کے مقابلے میں 45سکولوں کے بچے شریک ہوئے جن میں سے قائد اعظم پبلک سکول کے محمد کمیل نے پہلی، انسہ فاطمہ نے دوسری اور سید اظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایف ایم 99 گلگت بلتستان کے ایم ڈی سید محمد عباس اور معروف شاعر و صحافی ذیشان مہدی اس مقابلے میں بطور جج شریک تھے۔ نتائج سناتے ہوئے ذیشان مہدی نے آفاق کی طرف سے سجائے گئے تعلیمی میلے کی تعریف کی اور آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

QPS Pix

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button