تعلیم

کوہستان:‌ سیرگیال سیو میں‌جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام تعلیم القرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان کی دورافتادہ علاقہ سیر گیال سیو میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام تعلیم القرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجہاں جمعیت علماء اسلام (ف) خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران، علمائے کرام ،عوام ا لناس اور دینی طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ منگل کے روز منعقدہ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے جنرل سکرٹری شجاع الملک ، سابق سنیٹر راحت حسین ، صوبائی ڈپٹی جنرل سکرٹری حافظ فضل معبود، تحصیل اوگی کے امیر مومن خان عثمانی ، ضلع مانسہرہ کے امیر ہدایت اللہ شاہ ، سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گل بر خان ، صوبہ گلگت بلتستان کے امیر مولانا سرور شاہ ، ضلع دیامر کے امیر مولانا عبدالحنان، ضلع کولئی پالس کے امیر مولانا نصر الدین ، ضلع کوہستان اپر کے امیر مولانا قمرالدین ،جنرل سکرٹری محبو ب الرحمن ، جید عالم دین مولانا فخرالاسلام ، مولانا لاجبر خان ،مولانا نورنبی ، مولانا اسکندر خان ، مولانا امیر خان ،مولانا سخی داد، مولانا وارث ، مولانا عبداللہ فاروقی ودیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں جمعیت علماء اسلام کی دین کیلئے خدمات اور سیاست میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا ، آخر میں جامعہ فیض العلوم سیر گیال سے فارغ التحصیل سات حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی ۔تقریب مولنا ولی اللہ توحیدی کی زیر نظامت قاری گل امان گیالوی نے منعقد کررکھی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button