چترال، ایون کے نواحی گاؤں میں آتشزدگی کا واقعہ، گھر خاکستر

چترال(بشیر حسین آزاد) ایون کے نواحی گاؤں بڑاوشت میں پاک فوج کے ریٹائرڈ حوالدار فخر عالم کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا بڑا حصہ جل کر خاکسترہو گیا جسے حال ہی میں تعمیر کیا تھا۔ حوالدار فخر عالم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آدھی رات کے وقت بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور پوری گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مہمان خانہ کے پورشن کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر دوسرے گھرانوں میں پھیلنے سے بچالیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments