کھیل

راما پولو فیسٹیول ١٠ اکتوبر کو شروع ہوگا، سرگرمیاں تین دنوں تک جاری رہینگی

استور(سبخان سہیل) راما فیسٹول کی حتمی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا 10اکتوبرسے 13اکتوبر تک جاری تین روزہ راما فیسٹول میں گلگت بلتستان کے 4اضلاع گلگت ،سکردو،دیامر اور غذر کی پولو ٹیمیں حصہ لینگی۔ تین روزہ راما فیسٹول میں صرف پولو میچ کھیل جا ئیگا باقی تما م سرگرمیاں ملکی موجودہ صورتحال اور سیلاب متا ثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خصوصی ہدایت پر دیگر تمام تقریبات اور کلچرل شو کو موخر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور طارق حُسین نے صحافیوں کو بتایا کہ راما فیسٹول کے حوالے سے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر استور پولو ایسو سی ایشن سے میٹینگ کے بعد راما فیسٹول عید کے فورَابعد کرانے کا حتمی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ تا ہم اس فیسٹول میں صرف پولو میچ کھیلا جائیگا اور باقی تمام تقریبات موخر کر دئے گئے ہیں۔
دوسری جانب شائقین پولو کے دلوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ راما فیسٹول کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوا تا ہم عوامی سطح پر تبصرے ہونا شروع ہوئے کہ راما فیسٹول میں سالانہ کلچر شو اور دیگر تقریبات منعقد کئے جا رہے تھے اس سال صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے اظہار یکجہتی کے نام پر راما فیسٹول کے نام پر منظور ہونے والا لاکھوں روپے کا بجٹ زاتی جیبوں کو بھرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ورنہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پوری امت مسلمہ کا ہے پاکستان لیول میں میگا ایونٹس تو ہوتے نظر آرہے ہیں لیکن پسماندہ ترین ضلع جنت نظیر وادی استور راما میں ایک فیسٹول سالانہ منعقد ہو رہا تھا جس میں لوگوں کی آپس میں اتحاد اتفاق بھائی چارگی کی ایک نئی فضاء قائم ہوتی تھی اور ایک بڑے پیمانے پر پاکستان سے سیاحوں کا رُخ اس جنت نظیر وادی کی جانب ہوتا تھا اور اسی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری سمیت دیگر کاروباری زندگی میں رونقیں بحال ہوتی تھی۔ راما فیسٹول میں دیگر تقریبات کے موخرکرنے سے یہ تمام رونقیں ماند پڑھ گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نام پر بجٹ کو کم کر کے استوری قوم کے ساتھ انتہائی نا انصافی کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button