گلگت بلتستان
آپریشن ضرب عضب میں شہید ہوںے والے جوان محمد الیاس شگری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
شگر(عابد شگری)وزیرستاں آپریشن میں شہید ہونے والے 10این ایل آئی کے جوان محمد الیاس شگری پوری فوری اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔وزیرستان میں ملک دشمن عناصر طالباں کیساتھ نبردآزماء این ایل آئی رجمنٹ کے جوان محمد الیاس شگری جمعے کے روز دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے شہیدہوگئے تھے۔اتوار کے صبح ان کی جسد خاکی ان کی گاؤں لائی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں پوری فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔ان کی جنازے کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ صدر پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف،جوائنٹ چیف اور فورس کمانڈر ایف سی این اے کی جانب سے ان کی قبر پر پھول چڑھائی گئی۔شہید کی والد اسماعیل نے پاک کے آفیسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہیں انکی بیٹے نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کردی ہے انہیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ان کے چار بیٹے وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج میں شامل ہے۔