متفرق

ہنزہ شہدا اور پاکستان پر جان قربان کرنیوالوں کی سرزمین ہے، عوام پر الزام لگا کر توہین کی گئی، آزاد امیدوار امین شیر

 ہنزہ(بیورورپورٹ) ہنزہ تاریخی طور پر شہدا ء کی سرزمین ہے ہنزہ کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے ایک قومی اسمبلی کا ممبر نے آکر ہنزہ میں ہنزہ کے عوام پر پاکستان توڑنے کا الزام لگانا ہنزہ کے عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار امین شیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام مشینری گورنر کے بیٹے کے کمپین میں لگا ہے اور ہمسایہ ملک کے مہمانوں کو الیکشن کمپین کا حصہ بنانا غیر مناسب اور ضابطہ اخلاق کے سراسر خلاف ورزی ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے لوگوں کے بارے میں وفاق سے آئے مہمانوں کو غلط بریفنگ دینا اور ہنزہ کے سیاسی لوگوں پر ملک توڈنے کا الزام لگانا ہنزہ کی توہین ہے اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے الیکشن میں اپنے ہار کو جیت میں بدلنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔

ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور حکومتی مشنری کو الیکشن کمپین کا حصہ بننے سے فوری طور پر روکا جائے تاکہ علاقے کا امن بحال رہے اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے ۔

وزیر اعلی کو بخوبی علم ہے کہ ہنزہ کے غیور عوام امن پسند ملک سے محبت کرنے والے اور ضرورت پڑنے پر قربانی دینے والی قوم ہیں ہنزہ حلقہ ۶ میں اپنے مہمانوں کو بھیجنے سے پہلے ہنزہ کی تاریخ سے آگاہ کریں تاکہ صوبائی حکومت کی کردار کشی نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button