تعلیم
خلا کا بین الاقوامی ہفتہ ہنزہ نگر میں بھی منایا جائیگا
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کا خلائی ادارہ سپارکو (SUPARCO) کے اشتراک سے مورخہ 10-04 اکتوبر2014ء تک بین الاقوامی خلائی ہفتہ(World Space Week) منانے جا رہا ہے۔ اس ہفتے کو منانے کا مقصد خلائی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقعے اور مسائل سے علمی طور پرنمرد آزما ہونے کے لئے آگاہی پیدا کرناہے۔اس ضمن میں مختلف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں سے مزین پروگرامز مرتب کئے گئے ہیں سپارکو اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اور کالج کے انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے سرکاری و غیر سرکاری سکول اور کالجوں کو اس نصابی سرگرمی میں شرکت کیدعوت دی ہے۔ جس کے تحت 4 اکتوبر 2014 ء:کوواٹر راکٹ ٹریننگ پروگرام ہوگا ہر سکول /کالج سے جماعت نہم /دہم یا 1st year /2nd Year کے دو بچے بمعہ فزکس ٹیچر شرکت کرینگے۔جبکہ 7 اکتوبر 2014ء: کوواٹر راکٹ کو فضا ء میں چھوڑنے کا مقابلہ کے علاوہ تقریری مقابلہ بعنوان \” When will we go to Mars\” (5 سے 7 منٹ انگلش میں تقریر ہوگا جبکہ 10اکتوبر2014ء کو اختتامی تقریب میں آگاہی خلائی ریلی ،سائنسی و ثقافتی پروگرام کریم آباد کے پولو گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا