گلگت بلتستان

نمائشی ترقیاں منسوخ، شولڈر پروموشن پانے والے پولیس جوانوں کے فیتے اور ستارے اترنے لگے

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) گلگت بلتستان پولیس میں غیر قانونی طور پر نمائشی ترقی حاصل کرنے والے جوانوں سے سٹار اور فیتے واپس لے لیے گئے.

policeانسپکٹر جنرل اف پویس گلگت بلتستان سلیم بھٹی کے حکم پر فورس میں جوانوں کو گزشتہ ادوار میں دی جانے والی شولڈر پرموشن کو واپس لیتے ھوے سینکڑوں جوانوں سے سٹار اور فیتے اتارنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے.

گزشتہ چند سالوں کے دوران پولیس رولز کے خلاف غیر قانونی طور بالا افیسران نے من پسندوں کو فیتے اور سٹارز لگاے  تھے. شولڈر پرموشن سے فورس میں انتظامی سطح پر شدید بد نظمی پیدا ہوگی تھی اور پولیس کے مرکزی دفتر کو بھی علم نہیں تھا کہ شولڈر پرموشن حاصل کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے.

حال ہی میں آئی جی پویس نے اس صورتحال کا نوٹس لیکر غیر قانونی ترقیوں کو منسوخ کردیا اور ایسے تمام جوانوں سے سٹار اور فیتے واپس لینے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے.

وزیر اعلی مہدی شاہ نے غیر قانونی ترقیوں کو بحال رکھنے کا اعلان کیا تھا جو سیاسی بیان ثابت ھوا.

آئی جی کے اس اقدام سے متاثر جوان ناراض ضرور ہیں لیکن جوانوں اور آفیسرز کی اکثریت نے فیصلے کو سراہا ہے اور عوامی حلقوں نے بھی سلیم بٹھی کی کوششوں کو پولیس نظام کے لیے سود مند قرار دیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button