سکردو: شاہین پریمئر لیگ اختتام پزیر، شاہین بلتستان نے فتح حاصل کر لیا
سکردو(چیف رپورٹر) شاہین پریمر لیگ کے فائنل مقابلے شاہین بلتستان فاتح قرار پائے فائنل مقابلے کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی موجود تھی فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی جی ایم قراقرام کواپرائٹو بنک شیر جہان میر تھے فائنل مقابلے میں شاہین بلتستان کی ٹیم نے شاہین بے نظیر کو ۳ گو ل سے شکت دے دی پہلے ہاف میں شاہین بلتستان کی ٹیم نے شاہین بے نظیر کی ٹیم کے گول پر پے در پے وار کیے اور ۲ صفر سے اپنی برتری بر قرار رکھی جبکہ شاہین بے نظیر کی ٹیم کوئی گول نہ کر پائی دوسرے ہا ف میں شاہین بے نظیر کی ٹیم نے گول کر شاہین بلتستان کی برتری کم کر دی میچ کے اختتام سے کچھ دیر قبل شاہین بلتستان کی ٹیم نے تیسرا گول کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیر جہان میر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کے فروغ میں مدد ملتی ہے بلتستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں اگر مواقع ملیں تو یہاں کے کھلاڑی پوری دینا میں اپنا نام منوا سکتے ہیں وہ اور ان کا ادارہ فٹ بال کے فروغ کے لیے شاہین سپورٹس کلب کے ساتھ تعاون کرتے رہے گا بلتستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں انہوں نے فائنل مقابلہ جیتنے والے ٹیم کے لیے 15ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کے لیے 10ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ شاہین سپورٹس کلب کے لیے 25ہزار وپے کا اعلان کیا اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شاہین سپورٹس کلب کے چیرمین خواجہ محمد ناصر نے کہاکہ شاہین سپورٹس کلب 65سالوں سے فٹ بال کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے شاہین پریمر لیگ کے دوسرے سیزن کو کامیاب بنانے کے جن ادروں نے تعاون کیا ان کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ وہ فٹ بال کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر تے رہیں گے میچ آف دی میچ کا ایواڈ دانش کو دیا گیا جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فاتح سے ہمکنار کیا جبکہ حبیب کو مین آف دی سیزیز کا ایواڈ دیا گیا تقریب کے آخر میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی ۔