تعلیم

ریڈیو پاکستان ایمپلائیز یونین کے انتخابات مکمل، شاہین پینل نے کامیابی حاصل کر لی

گلگت(پ ر) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ایمپلائز یونین کے انتخابات میں یو ایس او شاہین پینل نے پاکستان بھر میں کامیابی حاصل کی ۔جمعرات کے روز ہونے والے انتخابات میں شامل پینل نے ورکرز یونین پینل سے 250 ووٹ زائد حاصل کر کے انتخابات جیت لیا ۔گلگت بلتستان میں بھی پی بی سی ایمپلائز یونین کے انتخابات ریڈیو پاکستان گلگت اور ریڈیو پاکستان سکردو میں منعقد ہوئے گلگت اور سکردو اسٹیشن میں مجموعی طور پر یو ایس او کو 33 اور ورکرز یونین کو 27 ووٹ ملے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو ایس او شاہین پینل کے گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر اکبر حسین نے کہا کہ شاہین پینل کی کامیابی ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی شاہین پینل پر بھر پور بھروسے کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے جائز حقوق حاصل کرنے میں اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ یو ایس او شاہین پینل نے اپنے منشور میں جو وعدے کئے ہیں ان پر عملدرآمد کرنے اور چھوٹے ملازمین کے حقوق کی تحفظ اور ملازمین کی ترقی اب گریڈیشن اور پروموشن کیلئے اقدامات کئے جائیں گے واضح رہے کہ یو ایس او نے گزشتہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button