Nov 03, 2014 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on علی آباد ہنزہ میں دھرنا پر امن طریقے سےاختتام پزیر، قائدین کے درمیان مذاکرات جاری
(پامیر ٹائمز رپورٹ) ضلع ہنزہ نگر کے مرکزی شہر علی آباد میں میں 2نومبر کو اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سات محرم الحرام کا جلوس اپنے روایتی اختتامی مقام ڈورکھن کراس کرکے مسجد علی علی آباد پہنچا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علی آباد اور گرد نواح سے ہزاروں کے تعداد میں نوجوانوں اور عوام نے ضلعی حکومت کی نااہلی کے خلاف کالج روڈ پر پر امن دھرنا دیا ۔پر امن دھرنے کا یہ سلسلہ 3 نومبر کو بھی جاری رہا جس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ ،صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ اور دیگر عوامی و سیاسی قائدین بھی شریک ہوے۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ ۔نگر،اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ اور ایس پی ضلع ہنزہ نگر کو اس تمام صورتحال کا زمہ دار ٹھراتے ہوئے ان کی معطلی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ کا مطالبہ کیا ۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے روایتی راستے مقرر ہیں اور اس سلسلے میں واضع طور پر دونوں کمیونٹیز کے درمیان ماضی میں معاہدے بھی ہوچکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ان معاہدوں پر باقائدہ عمل ہوتا رہا ہے لیکن کل کا واقعہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے ان معاہدوں کی خلاف ورزی اور علاقے میں بد امنی پھیلانے کی سازش ہے۔
دوران دھرنا ممبر گلگت بلتستان اسمبلی مرزا حسین ،وزیر خزانہ محمد علی اختر اور انجمن امامیہ ٹرسٹ کے صدر مستان علی نے بھی دھرنے میں شامل ہوکر عوام سے ہمدردی ظاہر کی اور ان سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور تحقیقات کی یقین دھانی کروائی. اور اس معاملے کو شیعہ اور اسماعیلی کمیونٹی کو آپس میں لڑانے کی سازش قرار دیتے ہوے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔
دھرنے میں نوجوانوں کی طرف سے ایک قرار داد بھی پیش کیا گیا جس میں مقامی انتظامیہ کے اعلی حکام کا تبادلہ اور انکے خلاف قانونی کاروائی ،محرم الحرام کے جلوسوں کی روایتی راستوں کی پابندی کی یقین دھانی اور لاوڈ اسپیکر سے نفرت انگیز تقاریر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ۔
سکریٹری ہوم گلگت بلتستان اور اعلی حکام کی ہنزہ آمد کے بعد سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور اسماعیلی کونسل ہنزہ کی زیر قیادت وفد کے ساتھ ملاقات جاری ہے جبکہ پر امن دھرنے کو سیاسی قیادت اور اسماعیلی کونسل کی اپیل پر ختم کیا گیا ہے.
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب