گلگت بلتستان

گلگت شہرمیں عاشورہ کے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پزیر

گلگت(فرمان کریم بیگ) عاشورہ محرم الحرام کا مرکزی جلوس جامعہ امامیہ مسجد سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں راجہ بازار، گھڑی باغ، اتحاد چوک، جماعت خانہ بازار، مومن بازار، ہسپتال روڈ، خزانہ روڈ اور بے نظیر چوک سے ہوتا ہوا دوبارہ جامع امامیہ مسجد میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں 32 کے قریب دستوں نے شرکت کی۔ دسویں عاشورہ محرم کے موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جی بی اسکاوٹس، رینجرز جی بی پولیس کے علاوہ ایف سی کے دستے نے بھی ڈیوٹی دی۔
جی بی اسکاوٹس ، پولیس اورینجرز نے چاق وچوبند دستے نے اونچی اونچی عمارتوں پر تعنیات کیے گئے تھے۔ جبکہ جلوس کے راستوں کی کتوں کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کے لیے مکمل تلاشی بھی لی گئی. نیز، جلوس کے راستوں میں موجود  دکانوں کے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی کمیروں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button