تعلیم

کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

IMG_20141119_132625
گلگت (نمائندہ خصوصی) کمیو نٹی پلو سنگ (Community Policing) کو کامیاب بنانے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے گلگت بلتستان کی عوام کا محکمہء پولیس کا ساتھ دینا ناگزیر ہے۔دنیا کے بہت سارے ممالک میں یہ جدید تصور اس کی اصل روح کے ساتھ نافذالعمل ہے۔ جس سے ان ممالک میں جرائم کے خاتمے اور پُر امن ماحول اور خوشحال معاشرے کے قیام میں زبردست مدد ملی ہے۔پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی گلگت بلتستان پولیس نے کمیو نٹی پلو سنگ کا باضابطہ اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان پولیس کے آفیسرز کو باقاعدہ طور پر ٹریننگ دی جا رہی ہے اور عملی طور پر اسے بروئے کار لایا جارہاہے۔ جس کے لئے آئی جی پی گلگت بلتستان محمد سلیم بھٹی، کمانڈنٹ RTC ضیاء اللہ ، ڈپٹی کمانڈنٹ RTC عبدالخالق اور چیف لاء انسٹریکٹر RTC ڈاکٹر تہذیب الحسن مبارک باد کے مستحق ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لئے گلگت بلتستان کے تمام شراکت دار (stakeholders) اپنا کردار ادا کریں اور محلے اور گاؤں (Community) کی سطح پرکمیو نٹی پلو سنگ کو رواج دیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرِ سماجیات ، لیکچرر اشتیاق احمد یادؔ نے ریکروٹمنٹ اینڈ ٹریننگ کالج (RTC) گلگت میں گلگت بلتستان کے پولیس افسران کے لیے کمیو نٹی پلو سنگ کے عنوان سے رکھی گئی ٹرینگ میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کمیو نٹی پلو سنگ کے تصور کو مذید واضح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک طرف محکمہء پولیس کے تمام افسران اور سپاہی مکمل خلوصِ دل، دیانتداری، جذبہء انسانی، خدمتِ خلق اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کو ہر قدم پر فوقیّت دیں اور اس کا عملی مظاہرہ کریں۔ اور دوسری جانب عوام بھی ایسے ہی اوصاف کو سامنے رکھتے اور عملی جامہ پہناتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں۔ یہی کمیو نٹی پلو سنگ ہے اور اس طریقِ کار کے ذریعے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button