اہم ترین

آئندہ انتخابات سے قبل روندو کو ضلع بنا یا جائے گا، گورنر گلگت بلتستان

روندو(سید مہدی شاہ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ روندو کو جلد ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت آئے تو انصاف پر مبنی کاموں پر جلد عملدرآمد کرایا جائے گا۔ چونکہ کئی اضلاع کے مقابلے میں روندو کی آبادی زیادہ ہے اور کافی پھیلا ہوا علاقہ ہے اس لیےروندو کو ضلع بنانا بھی انصاف کا تقاضا ہے۔ اس کو جلد از جلد ضلع بننا چاہیے۔

گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے بلتستان کے دورے کا آغاز روندو میں عمائدین ، پارٹی کارکنان، نمبر داران اور این آئی ایس کے متاثرہ اساتذہ سے ملاقات سے کیا۔

گورنر نے استک میں علاقہ عمائدین اور پارٹی کارکنان جن میں وزیر امتیاز، راجہ ناصر علی خان، نجف بوٹو، وزیر احمد چو، سید بشارت و دیگر شامل تھے سے ملاقات کی۔ علاقے کے عوام کی جانب سے گورنر سے مطالبہ کیا گیا کہ روندو کو ضلع بنایا جائے۔
ہائیر سکینڈری سکول تھوار کو ڈگری کالج بنانا، سول ہسپتال ڈمبوداس کو تحصیل ہسپتال کا درجہ دینا اور گندم کوٹے میں اضافہ بھی مطالبات میں شامل تھا۔

گورنر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال تک ہائیر سکینڈری سکول تھوار میں ڈگری کلاسز کا آغاز کریں گے۔ سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی اور اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو بہتر کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو گی۔ ہرپوہ پاور پراجیکٹ پر بھی جلد کام کر تے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔

انھوں نے این آئی ایس متاثرہ اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کےحل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دلائی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button