جمعیت علمائے اسلام گلگت ڈویژن کے امیر راجا اعظم خان کے پھوپھی ذاد بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

گلگت (پریس ریلیز) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر منہاج الدین نائب امیر حاجی محمد یوسف جنرل سیکریٹری مولانا محمد مجاہد مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد عثمان،ضیاء الحق ضیاء ،حافظ حفیظ اللہ انجم اور مولانا مجیب اللہ شاکر نے جمعیت علمائے اسلام گلگت ڈویژن کے امیر راجا اعظم خان کے پھوپھی ذاد بھائی پنجرش خان کے وفات پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کے اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل فرمائیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام غم کی اس گھڑی میں غم ذدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments