گلگت بلتستان

گلگت بلتستان آئین پاکستان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے، پرویز رشیدوفاقی وزیر اطلاعات 

Untitled-1

اسلام آباد ( نمائندہ پامیر ٹائمز) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگرچہ گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر پاکستان کے حدود میں شامل ہے، لیکن یہ علاقہ پاکستان کے آئین کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوے ان خیالات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ صحافی، جس نے سوال پوچھتے وقت اپنا نام نہیں بتایا، نے میر شکیل الرحمن اور دیگر افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے متعلق سوال پوچھا تھا۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ جب گلگت بلتستان کے باشندے پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں تو ان کے علاقے کی عدالت کے فیصلے پر پاکستان میں عملدرآمد کیوں نہیں ہوسکتا۔ جواب میں وفاقی وزیر نے بین السطور یہی کہا کہ چونکہ گلگت بلتستان کا علاقہ پاکستان کے آئین کے دائرہ کار سے باہر ہے، اس لئے وہاں کی عدالت کا اطلاق پاکستان کے آئینی شہریوں پر نہیں ہوسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button