جرائمگلگت بلتستان

گلگت: فراڈ میں ملوث قراقرم بنک کے منیجر بھائی سمیت گرفتار

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) ایف آئی اے گلگت بلتستان نے 45 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث قراقرم بنک کے منیجر کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قراقرم بنک چھلت برانچ کے منیجر زاھد حسین اور ان کے بھائی صابر حسین جو تعمیراتی کمپنی BLTB کا منیجنگ ڈاریکٹر ھے کو 45 لاکھ 79 ھزار روپے کا فراڈ کرنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ھے۔

بتایا جاتا ھے کہ صادق علی نامی شخص نے ایف آئی اے حکام کو درخواست دی ھے جس میں کہا کہ محکمہ تعمیرات سے اس کے نام جاری ھونے والے سرکاری کراس چیک ملزمان نے مل کر قراقرم بنک کے اکاونٹ میں جمع کرکے فراڈ کیا ھے جس پر ابتدائی چھان بین کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تحقیقات شروع کردی گئی ھے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button