سانحہ پشاور، شگر میں شہداٗ کی یاد میں شمع روشن کی گئیں

سانحہ پشاور، شگر میں شہداٗ کی یاد میں شمع روشن کی گئیں

25 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(رپورٹر) جعفریہ یوتھ آرگنائزیشن شگر کی جانب سے حسن شہید چوک پر سانحہ پشاور کی شہیدوں کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔جس میں جعفریہ یوتھ آرگنائزیشن شگر کے ارکان کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، شہریوں اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ سید محسن الموسوی نے شمع جلانے کے بعد سانحہ پشاور کی شہیدوں کےدرجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

اس موقع پر سانحے پشاور کے مجرموں کی جلد گرفتاری اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔