ثقافتگلگت بلتستان

شگرمیں قدیم تہوارمے فنگ جوش وخروش سے منایاگیا

shigar 1

شگر(عابد شگری) شگر ٹورزم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سات سو سالہ قدیمی تہوار جشن مے فنگ روایتی انداز اور بھرپور طریقے سے منایاگیا۔ جشن کی تقریب میں کمشنر بلتستان ڈویژن ملک افسر جان ،ڈی سی سکردو عابد علی ،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان ،عمران ندیم،اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین،پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد،بلتستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عارف صحاب، این جی اوز اور نجی تنظیموں کے عہدیداروں اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔


کہا جاتا ہہے کہ مے فنگ میلہ بون مت سے تعلق رکھنے والے آتش پرستوں کا روایتی تہوارتھا، جو نئے سال کی آمد پر منایا جاتاتھا۔ روایات کے مطابق بون مت کے ماننے والوں کا عقیدہ تھا کہ سردیوں میں مشعلیں روشن کر کے آگ کے دیوتا کو خوش رکھا جاسکتاہے۔


جشن کا باقاعدہ افتتاح شاہی پولو گراونڈ میں کمشنر بلتستان ملک افسرجان نے سانحہ پشاور کے شہیدوں کی یاد میں شمع جلاکر کیا۔روایات کے مطابق مرکنجہ اور مرہ پی ایل ایس او کے جانب سے شمع برادار افراد قریبی پہاڑیوں سے آگ کے گولے لہراتے ہوئے پولوگراونڈ تک آئے جہاں سے فضا میں فانوس(غوروم) چھوڑا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شگر ٹورزم ایسوسی ایشنن کے چیئرمین نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جشن مے فنگ شگر کا قدیمی تہوار ہے جو یہاں اسلام کی آمد سے قبل سے شروع ہوا۔ یہ جشن سردیوں میں سب سے چھوٹی دن اورلمبی رات کو منایا جاتا ہیں۔ یہ تہوار معدوم ہوتا جارہا تھا لیکن شگر ٹورزم نے اس تہوار کو دوبارہ زندہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ سانحہ پشاور کی وجہ سے اس تہوارکوسادگی سے منایا گیا لیکن آئندہ اس کو شایاں نشان طریقے سے منایا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان ملک افسر جان نے کہا کہ زندہ قوم ہمیشہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔ جشن مے فنگ کو دیکھ کر یہاں کے لوگوں کے زندہ دلی کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے اس تہوار کو بھرپور انداز میں منانے پر شگر کی عوام کو مبارکباد دی۔

جشن مے فنگ کے سلسلے میں شاہی پولو گرائونڈ میں کھیلا گیا روایتی کھیل کوپولودسکور اور کیاہونگ ایک ایک گول سے برابر رہا۔شاہی پولو گرائونڈ میں جشن مے فنگ کے سلسلے میں شگر کا قدیمی اور فری سٹائل کھیل کوپولودسکور اور کیاہونگ کھیلا گیا۔جو دس دس منٹ کی دو ہاف پر مشتمل تھا۔مقررہ وقت گزرنے کے بعدمیچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

کہا جاتا ہہے کہ مے فنگ میلہ بون مت سے تعلق رکھنے والے آتش پرستوں کا روایتی تہوارتھا، جو نئے سال کی آمد پر منایا جاتاتھا۔ روایات کے مطابق بون مت کے ماننے والوں کا عقیدہ تھا کہ سردیوں میں مشعلیں روشن کر کے آگ کے دیوتا کو خوش رکھا جاسکتاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button