خبریں

صحافیوں کو دھکمیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، غذر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ بیان

غذر( پریس ریلیز)جاوید اقبال صدر پریس کلب غذر و راجہ عادل غیاث صدر یونین آف جرنلسٹس،ممبران پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس نے اپنی ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غذر کے صحافیوں نے ہر وقت علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن امان کے علاوہ صحافتی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ دارایاں سر انجام دیتے رہے ہیں ایسے میں صوبائی وزیر سیاحت فد ا خان فدا کی جانب سے صحافیوں کے خلاف بیان دینا اور دھمکی دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ سوبائی وزیر سمت دیگر تمام شخصیات کے خلاف آج تک غذر کے صحافیوں نے کبھی کوئی غلط خبر نہیں دی ہے ہم عوام کی آواز ہیں جو عوام کہتے ہیں کوشش ہوتی ہے کہ صحافتی اقدار کے مطابق رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔اور اسی طرح ہی صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا کے خلاف بھی صحافیوں نے کوئی غلط خبر نہیں دی ہے کچھ دن پہلے تک صوبائی وزیر سیاحت کاغذر کت صحافیوں سے کوئی شکوہ نہیں تھا اور یہ حقیقت بھی تھا کہ غذر کے صحافیوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں صوبائی وزیر فدا خان فدا کے شاباباشانہ اپنا کردار ادا کر رہے تھے لیکن بد قسمتی سے صوبائی وزیر سیاحت کے خلاف سمال سے ایک بہوہ خاتون پر یس کلب آئی اور اس نے صوبائی وزیر کے ساتھ زمین کے لین دلین کی خبر صحافیوں کو دی جس پر صحافیوں نے صوبائی وزیر کو اپنا موقف دینے کا بھر پور موقع دیا تاہم صوبائی وزیر نے صحافیوں کو نظر انداز کیا اس کے باوجود بھی صحافیوں نے صحافتی اقدار کے خلاف ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس سے صحافتی ذمہ داروں میں خیانت ہو ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بیوہ خاتون کی آواز میڈ یا میں آنے کے بعد صوبائی وزیر نے غذر کے صحافیوں پر الزام لگایا اور دھکمیاں دیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،سیپکر قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کے تما م پریس کلب اور یونین آف جر نلسٹس کے عہدیداروں کے علاوہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان سطح پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر حقائق کو سامنے لایا جائے اور اگر کسی بھی صحافی نے صحافتی ذمہ داریوں میں خیانت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کے خلاف کوئی خبر دی ہے تو اس صحافی کو پریس کلب کی رکنیت سے فارغ کرنے کے علاوہ سزا دی جائے اور صوبائی وزیر کی غلطی ثابت ہونے پر انہیں کابینہ سے فارغ کیا جائے۔

اس حوالے سے غذر پریس کلب کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک انکواری نہیں ہوتی ہے تب تک صوبائی وزیر سیاحت فدا خان کی تمام کوریج کا مکمل بائکاٹ کیا جائے گا۔ اور اس معاملے پر فوری انکواری کمیٹی کی تشکیل نہیں دی گئی تو ہم گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ حق اور انصاف کیلئے ہمارے ساتھ دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button