نوجوان

نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے اراکین کی صدر نیشنل یوتھ اسمبلی سے ملاقات

کپشن نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا صدر حنان علی عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
کپشن نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا صدر حنان علی عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو

سکردو(نمائندہ خصوصی) یوتھ پارلیمنٹرین نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے ارکان کا صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی سے ملاقات ۔ ارکان اسمبلی میں سکردو سے منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ ، راجہ محبوب علی خان ،عشر ت فاطمہ ، توصیف شگری ، سید حیدر علی اور ضلع گنگچھے سے مہرین انصاری شامل تھے اس موقع پر ہے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حنان علی عباسی نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کا مقصد نوجوانوں کے اندر سیاسی جمہوری شعور پیدا کرنا ہے اور فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں شریک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں نیشنل یوتھ سمبلی کے بارہ ہزاار ممبران ہیں نیشنل یوتھ اسمبلی کا بنیادی کام اہم مسائل کی نشاندہی اور پالیساں بنانا ہے اور حکومت کو ان مسائل کے بارے میں آگاہ کرکے ان مسائل کے حل کے لئے پالیسیاں بنانا اور پھر ان پالیسیوں کومتعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام اور اعلیٰ وزمہ دار حکومتی نمائندیوں سے بات چیت کرکے ان مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے لائسنس نمبر 690 تحت بطور یوتھ پارلیمنٹ ،یوتھ تھینگ ٹینگ اور ایک فلاحی ادارے کی طور پر منظور شدہ قومی ادارہ ہے اس سے صوبائی حکومت خبیر پختون خواہ نے حال ہی میں صوبے کی سرکاری ماڈل یوتھ پارلیمنٹ قرار دیا اور ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ گلگت بلتستان کے سطح پر ضلع گنگھچے میں بھی اس کو ضلعی سطح پر رجسٹرڈ کیا گیا انہوں نے مزید کہا؂گلگت بلتستان کے نوجوان ملک کے دیگر صوبوں کے نسبت کافی شعور رکھتے ہیں جنوری میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے ممبر شب مہم شر وع کرنے کا اعلان کردیا ہے سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے سکردو سے رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیزفاطمہ نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے انعقاد سے طلبہ و طلبات کو اپنی صلاحیت اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے صدر کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں تربیتی ورکشاپز کا انعقاد کیا جائے سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے گنگچھے اسمبلی مہرین انصاری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ضلع گنگچھے میں نیشنل اسمبلی کو ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے اور ہمیں ضلعے میں سیشن کرنے موقع ملے گا اور خواتین اور طلبات کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں ہونی چائیں اور ان پراگراموں میں انہیں بھی حصہ لینی چاےئے اسطرح کے سرگرمیوں سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے شگر سے رکن اسمبلی توصیف شگری نے کہا کہ اسطرح کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے سے سیکھنے اور بولنے سمیت بہت تجربات ہوتے ہیں ہمیں اس طرح کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے شگر سے رکن اسمبلی توصیف شگری نے کہا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button